مونند الفارخ کو کیوں گرفتار کیااسے امریکہ کے حوالے کیوں کیا گیا: وزیراعظم ہاﺅس: ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
اسلام آباد (صباح نےوز) وزیراعظم ہاوس نے القاعدہ کے رکن مونندالفارخ کو امریکہ کے حوالے کرنے پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ مونندالفارخ کوگذشتہ ماہ ایف بی آئی کی ٹیم امریکہ لے گئی تھی۔ ترجمان وزیراعظم ہا¶س نے کہا ہے کہ مونند الفارخ کون تھا، اسے کیوں گرفتار کیا گیا، گرفتار کرنے کے بعد اسے امریکہ کے حوالے کیوں کیا گیا۔ واضح رہے 29 سالہ مونند الفارخ امریکی شہری ہے جس پر القاعدہ سے ملکر امریکی فوجیوں پرحملوں کا الزام ہے۔ اسے چار سال قبل پاکستان میں گرفتارکیا گیا تھا۔ اس پر نیویارک کی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔
مونند الفارخ