باکسنگ تاریخ کا مہنگا ترین مقابلہ آج ہوگا
لاس ویگاس ( سپورٹس ڈیسک ) آج امریکہ میں ایسی باکسنگ فائٹ ہوگی جس میں امریکی کھلاڑی مے ویدر جونیئر خود کو عظیم محمد علی سے بھی بڑا باکسرمانتا ہے جبکہ دوسرے باکسر مینی پیکوینو کا تعلق فلپائن سے ہے، جو اس وقت دنیا کے بڑے باکسرز میں سے ایک ہے۔ یہ فائٹ کمرشل باکسنگ تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ بھی ہے ۔ فائٹ کی قیمت 30کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ رکھی گئی ہے۔ اس باکسنگ فائٹ کی اہمیت محمد علی، فورمین اور ٹائی سن، ہولی فیلڈ کے درمیان ہونے والی فائٹ سے بھی زیادہ ہے۔