• news

انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ‘آسٹریلیا نے پاکستان کو 6گول سے ہرادیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد 6گول سے ہرادیا۔پاکستانی ٹیم کوئی گول کرنیمیں کامیاب نہ ہوسکی۔آسٹریلیا کے شہرہوبارٹ میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔میزبان ٹیم نے پاکستان کو 0-6 کی عبرت ناک شکست سے دوچارکیا۔آسٹریلیا کی جانب سے فلائین اوگلوی اور جیک ویٹن نے 2، 2 جبکہ کائیل براون اور بلیک گوورز نے ایک ایک گول کیا۔اس سے پہلے ٹورنامنٹ کیافتتاحی میچ میں آسٹریلیا کی اے ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔پاکستان ہاکی ٹیم کل اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا اے کیخلاف کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن