• news

’’نوجوان چینی زبان سیکھیں، یہ میرا مشورہ بھی ہے ہدایت، نصیحت اور درخواست بھی‘‘: شہبازشریف

لاہور+فیصل آباد (خصوصی رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نوجوانوں سے ذاتی طو رپر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی زبان سیکھیں کیونکہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو یہ میرا مشورہ بھی ہے، ہدایت بھی، نصیحت بھی اور درخواست بھی۔ آج سے چند برس بعد نوجوان یادکریں گے کہ ایک وزیراعلیٰ نے انہیں چینی زبان سیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ عربی زبان سیکھنے کے بعد چینی زبان پر بھی عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چین کے عالمی شہرت یافتہ دانشور کنفیوشس کے نام سے انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن