• news

پنڈت بھی کشمیر کی آبادی کا ناقابل تنسیخ حصہ ہیں بھارت نے پاکستان کے تحفظات مسترد کر دئیے

نئی دہلی (آن لائن) کشمیر میں پنڈتوں کے لئے علیحدہ ہوم لینڈ معاملے پر پاکستانی تحفظات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بھارت نے اعلان کیا ہے کہ مسلمانوں اور سکھوں کے ساتھ ساتھ پنڈت بھی جموں وکشمیر کی آبادی کا ناقابل تنسیخ حصہ ہیں۔ بھارتی خبررساں اداے کے مطابق پاکستانی تحفظات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تحفظات بے جا ہیں کیونکہ اس معاملے پر بھارت کا موقف صاف ہے کہ سکھ اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پنڈت بھی جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرتی امر ہے کہ جب کسی جگہ سے کوئی نکل جاتا ہے اس جگہ واپس آنے کے لئے وہ سب کچھ اپنے ساتھ لاتا ہے جو اس نے کھو دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم آبادکاری کی بات کرتے ہیں تو سبھی جماعتوں کا یہ موقف رہتا ہے کہ جو کچھ کھو گیا ہے یا پھر جو کھڑا گیا ہے اس کو دوبارہ واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سبھی مذاہب کے ساتھ ہوتا ہے لیکن یہ قدرتی امر ہے کہ کشمیری پنڈت اب زیادہ تعداد میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے پر کوئی مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو زمین کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اب مزید کوئی پریشان والی بات نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے بھی گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں واضح کردیا تھا کہ ریاست کے وزیر اعلی نے انہیں پچاس ایکڑ زمین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پنڈتوں کی واپسی ہر حال میں ہو گی اور اس سلسلے میں علیحدہ ہوم لینڈ مسلمان بھی رہ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن