• news

حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

اسلام آباد (آن لائن) داماد رسول ؐ خلیفہ چہارم شیر خدا حضرت علیؓ حیدرکراو کا یوم ولادت آج پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات ،گلگت و بلتستان، جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں محافل، سیمینار، مذاکروں اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، مساجد اور امام بارگاہوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں جلوس نکالے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن