• news

الطاف کا بیان، قانون اپنا راستہ خود اختیار کریگا : پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو میڈیا ہائوسز کو جاری کئے گئے شوکاز کے جواب کا انتظار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو قومی سلامتی کے معاملات پر سمجھوتے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اہم معلومات کو پیمرا قوانین کے تحت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ کسی کو بھی قومی سلامتی کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائیگا۔ پیمرا اور قانون کے تحت شفاف عمل کو اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ واضح رہے 14 ٹی وی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے تھے اس حوالے سے وزیر اطلاعات کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین نے لندن میں جو رویہ اختیار کیا وہ پاکستان میں بھی کریں۔ وزیراعظم نے آئین کی خلاف ورزی پر پیمرا کا نوٹس لینے کی ہدایت کی۔ قانون اپنا راستہ خود اختیار کریگا۔ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ آئین بالادست ہے۔ آزادی اظہار کا حق دیتا ہے۔ قومی اداروں کی سلامتی سے متعلق نازیبا گفتگو روکنا لازم ہے۔ نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالوں کیخلاف لندن میں مقدمات درج ہیں۔ جوڈیشل کمشن کی کارروائی جاری ہے تبصرہ مناسب نہیں۔ جوڈیش کمشن کا فیصلہ ہمارے حق میںبھی آسکتا ہے، ہمارے خلاف بھی۔

ای پیپر-دی نیشن