• news

حکومت سے 9 بجے دکانیں بند کرنے کا معاہدہ ‘ گرفتاریوں پر تاجروں کا ا حتجاج

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں دکانیں و مارکیٹیں بند کرنے کے اوقات کے حوالے سے حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب، دکانیں و مارکیٹیں رات 8بجے کی بجائے 9 بجے، شادی ہال 10 بجے اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس 11 بجے تک بند کرنے پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کے نمائندے نے تاجروں کے تحفظات دور کرنے اور انتظامیہ و پولیس کے ناروا سلوک کی تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ مارکیٹیں رات 8 بجے کی بجائے 9 بجے بند کی جائیں گی مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھل رکھنے کیلئے وزیراعظم سے بات کرونگا۔ دکانیں بند کرانے کیلئے انتظامیہ مداخلت نہیں کریگی۔ معاملات کے حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی۔ دریں اثنا مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود پولیس کی طرف سے دیر تک دکانیں کھلی رکھنے پر متعدد تاجروں کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن