’’پاکستانی حکمران وعدہ خلاف ہوتے ہیں‘‘ ولید اقبال کی امریکی پولیس افسر کو شکایت
نیویارک (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور شاعر مشرق کے پوتے ولید اقبال نے نیویارک پولیس سے پاکستانی حکمرانوں کی شکایت کردی ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ دنوں نیویارک میں مقیم تھے جہاں انہوں نے مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگراموں میں شرکت کی۔ ایک پروگرام کے دوران انکی ملاقات نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین سائوتھ کے ڈپٹی چیف رچرڈ ڈی بلازیو سے ہوئی۔ ولید اقبال نے ان سے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی میئر بلازیو نے عیدین کے موقع پر مسلمانوں سے سکولوں میں چھٹیوں کا وعدہ پورا کیا۔ ولید اقبال نے کہا کہ ’’آفیسر آپکے میئر قابل تعریف ہیں جنہوں نے چھ ماہ میں وعدہ پورا کردیا۔ ہماری حکومتیں تو چھ چھ سال گزر جاتے ہیں مگر وعدے پورے نہیں کرتیں‘‘۔