• news

عراق میں داعش نے300 مغوی یزیدیوں کو قتل کر دیا

بغداد ( بی بی سی) عراق میں حکام کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے موصل شہر کے قریب 300 یزیدی یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یزیدی پروگرس پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موصل شہر کے قریب تل آفار ضلع میں دولتِ اسلامیہ نے یرغمال بنانے جانے والے تین سو افراد کو ہلاک کر دیا۔ عراق کے نائب صدر اسامہ نجفی نے ہلاکتوں کو’ خوفناک اور وحشیانہ‘قرار دیا ہے۔یزیدی پروگرس پارٹی کے بیان میں واقعے کو وحشیانہ اور قابل نفرت قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی مدد سے دولتِ اسلامیہ کی قید میں یزیدی برادری کے افراد کو رہا کرانے کے اقدامات کیے جائیں۔ دولتِ اسلامیہ نے گزشتہ سال یزیدی برادری کے ہزاروں افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن