• news

برطانوی عام انتخابات میں 159 ایشیائی امیدوار شریک

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں 7 مئی کو ہونیوالے عام انتخابات میں 159 ایشیائی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ 111 مرد اور 48 خواتین برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بننے کیلئے میدان میں ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی 36 ایشیائی امیدواروں کی نمائندگی کرنیوالی سب سے بڑی جماعت ہے۔ لیبر پارٹی 34 جبکہ لبرل ڈیمو کریٹس 32 ایشیائی امیدواروں کی نمائندگی کریگی۔ امیگریشن کی مخالف جماعت UKIP نے 21 ایشیائی امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ 8 ایشین امیدوار گرین پارٹی کی نمائندگی جبکہ آزادانہ الیکشن لڑنے والوں کی فہرست میں صرف 5 ایشیائی امیدوار شامل ہیں۔ ایشیا سے تعلق رکھنے والے 22 امیدوار ایسے ہیں جو برطانیہ کی چھوٹی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن