• news

کندھ کوٹ: بارودی سرنگ کے 2دھماکے نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی

کندھ کوٹ (آن لائن)کندھ کوٹ میں بارودی سرنگ کے دو دھماکے، ایک نوجوان جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس اور رینجرز مقابلوں میں بدنام ڈاکو ہلاک جبکہ تین ڈاکوگرفتار ہوگئے جن کے قبضہ سے پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیا۔ سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی پولیس تھانہ آرڈی 238کے حدود میں گائوں سیف اللہ بگٹی سعیدو ٹبو میں بارودی سرنگ پر دیہاتی کی موٹرسائیکل چڑھنے سے دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں نوجوان کرم اللہ بگٹی شدید زخمی ہوگیا ایک گھنٹہ کے بعد پہلے دھماکے والی جگہ سے کچھ دور گندم سے لدی ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ کی زد میںآگئی، ٹرالی مکمل تباہ ہوگئی17سالہ نوجوان روشن بگٹی جاں بحق ہوگیا غالب اورعبدالغفور بگٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاگیا دریں اثناغوث پورکے کچے علاقے میں رینجرز نے آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب بدنام ڈاکو بابل تیغانی کو ہلاک کردیا جبکہ بدنام ڈاکو گینگ لیڈر گل مہر عرف جنڈو، خادم سبزوئی اور گینگ لیڈر دیدار عرف نور حسن کو الگ الگ پولیس مقابلوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن