• news

”را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی + لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے غیر ملکی مداخلت پر اظہار تشویش کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ”را“ سندھ، بلوچستان، فاٹا سمیت دیگر علاقوں میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ ”را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی تقریر پر قراردادوں کی مذمت کی اور کہا کہ سیاسی مخالفین نے مختلف مواقع پر اسی طرح کے توہین آمیز الفاظ استعمال کئے پاکستان کی سربلندی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ایم کیو ایم کی ملک سے محبت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے۔
رابطہ کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن