ناسک: بھارتی شیطان کرنل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناسک میں بھارتی فوج کے حاضر سروس کرنل نے 22 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے کرنل ونود ساہانی کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرنل ونود ساہانی جو ناسک شہر کے قریب سناری چھاﺅنی میں رہائش پذیر اور دیولالی ملٹری کیمپ میں ڈیوٹی دے رہا ہے، نے چھاﺅنی میں اپنے گھر کے قریب دوسرے گھر میں 22 سالہ ذہنی معذور لڑکی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کو اکیلی پاکر آبروریزی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کو ناسک سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ فوجی افسر کو پولیس حکام نے بھارتی فوج سے کافی ضد، بحث اور مذاکرات کے بعد حراست میں لیا۔ کرنل ساہانی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
بھارتی کرنل/ زیادتی