مقبوضہ کشمیر : پنڈتوں کیلئے الگ بستیوں کیخلاف لبریشن فرنٹ کا مشعل بردار جلوس پاکستانی پرچم لہرانا جرم نہیں : حریت کانفرنس
سرینگر(آن لائن) جموں وکشمےرلبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے کہا ہے کہ پنڈتوں کے نام پر کشمےر مےں اسرائےلی طرز کی کالونےاں قائم کرنا کشمےرےوں کو قبول نہےں ہے کےونکہ الگ بستےاں قائم کرنے سے کشمےرمےں مذہبی منافرت پھےلے گی اور مختلف مذاہب کے درمےان دورےاںپیدا ہوں گیں۔ سرےنگر کے علاقے خانقاہ معلی مےں اےک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد ےاسےن ملک نے کہا کہ پنڈت کشمےری معاشرے کا لازمی جز ہےں اور کوئی بھی کشمےری انکی واپسی کا مخالف نہےں ہے لےکن ان کے نام پر کشمےر مےں اسرائےلی طرز کی کالونےاں قائم کرنا کشمےرےوں کو ہرگزقبول نہےں۔ محمد ےاسےن ملک نے کہا کہ سکولوں مےں غےر رےاستی بچوں کو رےاستی شہرےت کی سرٹےفکےٹ فراہم کرناکشمےرمےں آبادی کے تناسب کو تبدےل کرنے کی سازش ہے۔ کشمےرلبرےشن فرنٹ نے کشمےری پنڈتوں کے لےے الگ بستےاں قائم کرنے کے بھارتی منصوبے کے خلاف خانقاہ معلی سرےنگر مےں احتجاجی دھرنے اور جلسے کا اہتمام کےا تھا جس مےں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد مےںمحمد ےاسےن ملک کی قےادت مےںاےک مشعل بردار جلوس بھی نکالا گےا۔دوسری جانب بزرگ حرےت رہنما سےد علی گےلانی کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے مےں پاکستانی پرچم لہرانا کوئی جرم نہےں اور کشمےری پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہےں۔ترجمان نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوظ انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ادھر مقبوضہ کشمےرمےں عوامی مجلس عمل نے پارٹی کے بانی رہنما شہےد مےر واعظ مولوی محمد فاروق ، شہدائے حول ،شہےد عبدالغنی لون اور دےگر شہدائے کشمےر کو خراج عقےدت پےش کرنے کے لےے16 مئی سے 21مئی تک ہفتہ شہادت منانے کا اعلان کےا ہے۔ اس بات کا اعلان عوامی مجلس عمل کے سربراہ مےر واعظ عمر فاروق نے راجوری کدل سرےنگر مےں مےر واعظ منزل پر منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔
مقبوضہ کشمیر