مسلم لیگ ن نے اگلے بجٹ کیلئے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے تجاویز مانگ لیں
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے آئندہ مالی سال 2015/16 کے بجٹ کیلئے ارکان پارلیمنٹ سے بھی تجاویز مانگ لیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے ارکان سے بھی بجٹ کیلئے مکمل مشاورت کی جائیگی۔ جن کی روشنی میں آئندہ مالی کے ترقیاتی منصوبے اور مختلف سکیموں کا اعلان کیا جائیگا۔