او آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس رواں ماہ کے پہلے ہفتے متوقع‘پاکستان، ترکی یمن بحران کا مشترکہ حل پیش کرینگے
اسلام آباد (صباح نیوز) او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جس میں پاکستان اور ترکی یمن تنازعے کے حل کے لئے مشترکہ حل پیش کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں نے تنازعے کے پرامن حل کے لئے رکن ممالک سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان یمن تنازعے کے پرامن اور سیاسی حل کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔ اجلاس میں یمن کے تنازعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد بھی زیر بحث آئے گی اور تنازعے کے حل کے لئے اس قرار داد کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔