ایتھوپین نژاد یہودیوںکا پولیس تشدد کیخلاف مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج، توڑ پھوڑ
مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) ایتھوپین نژاد یہودیوں نے پولیس تشدد کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی، اسرائیلی پولیس نے ایتھوپیا کے فوجی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو جلا دیا۔ تین پولیس اہلکاروں سمیت 20 زخمی ہوئے۔