• news

لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، گوجرانوالہ میں ڈاکوئوں کا شہری پر تشدد

لاہور + گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ستو کتلہ کے علاقہ میں خادم حسین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ روپے‘ چوہنگ میں صادق کے گھر سے 6 لاکھ‘ شادباغ میں عرفان کے گھر سے5 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے زیڈ بلاک میں افشاں اور اس کی فیملی سے5 لاکھ‘ گرین ٹائون میں عمران اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ‘ ستوکتلہ میں شکیل اور اس کی فیملی سے 98 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ٹائون شپ میں رفاقت اور اس کے بیٹے سے 5 لاکھ اور 2 موبائل فون، گلشن راوی گندا نالہ پر گیلانی سے 2 لاکھ 28 ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھا ئونی تاج باغ میں فاروق سے 80 ہزار‘ موبائل فون اور مو ٹر سائیکل، اقبال ٹائون سکیم موڑ پرامدادسے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں گوہر سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں رئیس سے 1 لاکھ 20 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں حسان سے 60 ہزار‘ موبائل فون اور موٹر سائیکل، جنوبی چھائونی میں مصباح سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں خادم سے 23 ہزار اور موبائل فون، سمن آباد میں شاہد سے 35 ہزار اور موبائل فون، مصطفی ٹائون میں خادم سے 60 ہزار اور موبائل فون، نواب ٹائون میں اختر سے 75 ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میں نعیم سے 80 ہزار اور موبائل فون ،غالب مارکیٹ میںاظہر سے 85 ہزار اور موبائل فون، ماڈل ٹائون میں جاوید سے 45 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شالیمار سے خادم، شفیق آباد سے عدیل، گرین ٹاؤن سے ابوبکر کی کاریں جبکہ شاد باغ سے قاسم ،مصری شاہ سے سرفراز، فیکٹری ایریا سے یوسف ،جنوبی چھائونی سے عمران ، ڈیفنس بی سے وقاص، باغبانپورہ سے وسیم ،پرانی انارکلی سے اشرف، کوٹ لکھپت سے شہباز، گجر پورسے ندیم، شاہدرہ سے نعیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم مارکیٹنگ نوائے وقت بلال بٹ کے سسر نسیم ظفر بٹ ماڈل ٹائون مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئے ہوئے تھے جنہیں مشہور بیکری کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر زبردستی روک لیا اور انہیں جان سے مار دینے کی دھمکے دیکر ہزاروں روپے نقدی ، قیمتی موبائل فون اور ضروری دستاویزات سے محروم کر دیا، اس دوران ڈاکوئوں نے نسیم بٹ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے، واضح رہے کہ ماڈل ٹائون مارکیٹ کے چاروں اطراف پولیس کی جانب سے ناکے لگے ہوتے ہیں مگر اسکے باوجود ڈاکوئوں کے ہاتھوں شہریوں کا لٹ جانا ماڈل ٹائون پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن