• news

الطاف بھائی کی تقریر اور معافی نامے میں وقفہ کم ہوتا جا رہا ہے: حافظ حسین

جیکب آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ لگتا ہے 2015ء مغرب والوں پر کچھ بھاری پڑرہا ہے اور ویسے سورج بھی مغرب میں غروب ہوجاتا ہے، اب یہ ریت شروع ہوچکی ہے کہ الطاف بھائی کی تقریر اور معافی نامے میں وقفہ کم ہوتا جارہا ہے ہوسکتا ہے کہ الطاف بھائی اب پہلے معافی مانگے اور بعد میں تقریر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں الطاف بھائی جن پر تنقید کررہے ہیں ان سے ان کی پرانی بے تکلفی رہی ہے، لیکن اب بار بار الطاف بھائی کو دوسری جانب سے یہی پیغام مل رہا ہے کہ ’’ہم سے پہلی سی محبت الطاف نہ مانگ‘‘ موجودہ صورتحال میں زرداری کا امتحان ہے کہ وہ الطاف سے ’’یاری‘‘ بچاتے یا سندھ میں پیپلز پارٹی کی ’’باری ‘‘ کو۔ اگر ’’یاری‘‘ نبھائی تو پھر ’’باری‘‘ گئی اور ’’باری‘‘ کو بچانا ہے تو پھر ’’یاری‘‘ سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن