• news

زرعی تحقیقاتی کونسل چاول کی 11 نئی اقسام متعارف کرائے گی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل پی اے آر سی نے چاول کی 11 نئی اقسام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو نئی اقسام کاشت کاروں کو متعارف کرائی جا رہی ہیں ان میں 7 ہائی برڈ اقسام ہیں جبکہ چار اوپن پولی نیٹڈ قسم کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کونسل کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی کمیٹی کے سامنے چاول کی 19 نئی اقسام پیش کی گئیں جن میں سے 11 کی منظوری دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن