گوانتانا موبے جیل میں القاعدہ رہنما کیخلاف مقدمے کی سماعت رواں ماہ ہوگی
واشنگٹن (اے پی پی) گوانتانامو جیل میں القاعدہ کے ایک اعلی رہنماء عبد الہادی العراقی کی مقدمہ کی ابتدائی سماعت اس ماہ کے آخر میں ہوگی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق العراقی کو افغانستان میں نیٹو کے فوجیوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائی کرنے اور امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔