مصری صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات، یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال
قاہرہ /ریاض(این این آئی)مصرکے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی سعودی عرب کے خصوصی دورے پر ریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔عرب میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران مصری صدر نے شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کرنے اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد دوم، نائب وزیراعظم دوم اور وزیردفاع کے عہدوں پر تعینات کرنے کے فیصلے کو سراہا اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان اہم حکومتی تبدیلیوں پرمبارک باد پیش کی۔