• news

بورڈ آف ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ نے کیمرون منٹر کو نیا صدر او رسی ای او مقرر کردیا

نیویارک (خصوصی رپورٹ) بورڈ آف ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو یکم اگست 2015ء سے اپنا نیا صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منٹر کو ای ڈی ڈبلیو آئی کے بانی جان ایڈون مروز کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ جن کا گزشتہ سال انتقال ہوگیا تھا۔ کیمرون منٹر گزشتہ تین دہائیوں سے کیریئر ڈپلومیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا کے کئی جنگ زدہ علاقوں میں خدمات انجام دیں۔ وہ 2010ء سے 2012ء تک پاکستان میں سفیر رہے۔ انکے دور میں ہی اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن ہوا۔ وہ سربیا میں بھی سفیر رہے جہاں انہوں نے یہ مسئلہ حل کرایا، وہ بغداد میں امریکی سفیر رہے۔ وہ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کولمبیا میں پوری تاریخ پڑھاتے رہے۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سکول آف لاء میں بھی پڑھایا ۔ ڈاکٹریٹ کی دو اعزازی ڈگریاں حاصل کیں گزشتہ دو سال سے وہ کلیئرمونٹ کیلیفورنیا میں پروفیسر آف انٹرنیشنل ریلیشنز ہیں۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی سکول آف گورنمنٹ کے فیلو ہیں۔ وہ 1954ء میں کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے۔ کارنیل یونیورسٹی سے گریجوایشن کی، جان ہاپکنز یونیورسٹی سے ماڈرن یورپی ہسٹری پر ڈاکٹریٹ کی۔

ای پیپر-دی نیشن