دوسرا ٹیسٹ میچ چھ مئی سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اس دورے میں پہلی جیت کی منتظر ہے
لندن (آئی اےن پی)بر طانوی مےڈےا نے پاکستان کر کٹ ٹےم کےلئے دورہ بنگلہ دےش ڈراﺅنا خواب قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دےش نے پہلے ون ڈے سیریز کے تینوں میچوں میں کلین سوئپ کیا پھر پاکستانی ٹیم کے اس کے من پسند فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں چودہ طبق روشن کیے اور اب ٹیسٹ میں بھی اسے جیتنے نہیں دیا۔یہ نو ٹیسٹ میچوں میں پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔درحقیت یہ ڈرا بنگلہ دیش کے لیے کسی بھی طرح جیت سے کم نہیں ہے۔کھلنا ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم بہت برا نہیں کھیلی بلکہ بنگلہ دیشی ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ چھ مئی سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اس دورے میں پہلی جیت کی منتظر ہے۔