• news

بورڈ بند آنکھیں کھولے ‘زمبابوے کیخلاف اچھی ٹیم اتاری جائے:عامر نذیز

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر عامر نذیر نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمارے حکام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ اگر ہم بنگلہ دیش کو نہیں ہرا سکتے تو پھر ہم کدھر جا رہے ہیں۔ اس کارکردگی کے بعد خطرہ ہے کہ زمبابوے سے بھی ہار جائیں گے ‘اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان ہو گا۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے اچھی ٹیم میدان میں اتاری جائے ۔پاکستانی باو¿لرز کی ایسی بے جان باو¿لنگ کبھی نہیں دیکھی۔ پہلی اننگز میں تین سو رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود میچ کا ڈرا ہونا پاکستان کیلئے خوفنا ک خبر ہے۔ میچ کے دوران کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی ۔ باہر بیٹھے کوچز کی فو ج کیا کر رہی ہے ۔ سب کا احتساب کیا جائے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بند آنکھیںکھولے دنیا میں کرکٹ کہاں پہنچ گئی ہے اور پیچھے کی طرف جا رہے ہیں ۔ ہماری کرکٹ کو کائی پرسان حال نہیں اور ہمیں اپنی ٹیم میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوئی جلدی دکھائی نہیں دے رہی۔ بورڈ میں یس سر کہنے والے لوگ چاہئیں اور یہی وجہ ہے کہ ہماری کرکٹ تنزلی کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔بد ترین شکست پر ذمہ داروں کا تعین کرکے چھٹی کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن