بارباڈوس ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 75 رنز، انگلینڈکو 6 وکٹیں درکار
بارباڈوس(سپورٹس ڈیسک) بارباڈوس ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈکی ٹیم 123رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیزکو جیتنے کیلئے 192رنز کا ٹارگٹ دیدیا۔ کالی آندھی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنالئے۔ کنگسٹن اوول میں کھیلے جارہے میچ میںباﺅلرز کا راج رہا۔ انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 240 رنز 7 کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ شروع کی تو آخری 3 وکٹیں صرف 17 رنز پر گر گئیں۔ 257 کے مجموعے میں کپتان ایلسٹر کک 105 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، معین علی نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جیروم ٹیلر نے 3 جبکہ شنون گبرائیل اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 شکار کئے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 189 رنز پر لپیٹ دی۔ 7 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ بلیک ووڈ نے 85 رنز بناکر میزبان ٹیم کی لاج رکھ لی۔جیمز اینڈرسن نے 6 بیٹسمینوں کو پویلین چلتا کیا۔انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بیلنس23‘سٹوکس32جبکہ بٹلر ناقابل شکست 35رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان کک چار‘ ٹراف نو‘بیل صفر‘جوروٹ ایک ‘معین علی آٹھ‘جارڈن دو‘ براڈ اور اینڈرسن دو رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ جیروم ٹیلر‘جیسن ہولڈراور پرماﺅل نے تین تین وکٹیں احاصل کیں ۔ ویسٹ انڈیز نے 192رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنالئے۔ براتھاویٹ 25، ہوپ 9، سیموئلز 20، چندر پال صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ کالی آندھی کو میچ جیتنے کیلئے مزید 75 رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 6 وکٹیں باقی ہیں۔