• news

اظہر علی کی دوسرے ٹیسٹ میں شر کت مشکوک

ڈھاکا (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز اظہر علی کی بنگلا دیش کے خلا ف آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ پہلے ٹےسٹ کی دوسری اننگز مےں اظہر علی محمد حفیظ کی گیند پر بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال کے زور دار سٹروک کی زد میں آگئے تھے اور گیند ان کے ٹخنے پر لگنے کے باعث وہ زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے ۔ ان کی جگہ حارث سہیل کو فیلڈنگ کےلئے طلب کیا گیا تھا ۔ تمیم اقبال کے اسٹروک پر زخمی اظہر علی ہوئے اور معذرت محمد حفیظ کرتے نظر آئے ۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے بتایا کہ سیریز کے اگلے میچ میں اب تک اظہر علی کو کھلانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔







ای پیپر-دی نیشن