• news

انٹر ڈسٹرکٹ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) 9 ویں ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جس میں راوی کرکٹ کلب اور لاہور کالج کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پہلے میچ میں راوی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز نے 75 اور نورین یعقوب نے 29 نمایاں رنز بنائے۔ گیریژن ویمن کلب کی طرف سے ہما عباس اور مریم آصف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیریژن ویمن کلب 110 رنز تک پہنچ سکی۔ ماریہ قمر نے 24 اور مریم آصف نے 15 رنز سکور کیے۔ راوی کلب کی جانب سے عائشہ بلال نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسرا میچ سی ایل سی کرکٹ کلب اور لاہور کالج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میںلاہور کالج کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔

ای پیپر-دی نیشن