شعیب ملک کی معذرت، سپرایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے لاہور لائنز کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سیالکوٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد سابق کپتان شعیب ملک نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے بطور مہمان کھلاڑی کھیلنے سے معذرت کر لی۔لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن جس نے شعیب ملک کی درخواست پر انہیں سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور لائنز ٹیم میں شامل کیا تھا۔ شعیب ملک کی معذرت کے بعد ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ٹرائلز کے بعد کیا جائے گا۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے قومی سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے لاہور لائنز کے جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کیا۔ ان میں کامران اکمل لاہور لائنز ٹیم کے کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمر اکمل، اظہر علی، سعد نسیم ، محمد سعید، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، عمران علی، محمد آفتاب، عدنان رسول، مصطفی اقبال، آصف رضا، قیصر اشرف اور امام الحق شامل ہیں۔ عامر الیاس بٹ کو لاہور لائنز ٹیم کا منیجر اور محسن کمال کو کوچ تعینات کیا گیا ہے۔