پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول، ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے 7 ملکوں نے تصدیق کر دی
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 20مئی سے شروع ہونیوالے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ویٹ لفٹنگ کے مردوخواتین کے مقابلوں میں شرکت کی بھارت، بنگلہ دیش، چین، افغانستان، سری لنکا، نیپال اور قطر نے تصدیق کردی۔ یہ بات سیکرٹری نیشنل وومن ویٹ لفٹنگ نزہت جبیں نے بتائی۔