جنرل منیجر ویمن ہاکی فیڈریشن کیلئے تنزیلہ عامر چیمہ مضبوط امیدوار بن گئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں خواتین ہاکی کے معاملات کو چلانے کے لئے خاتون جنرل منیجر کے عہدہ کے لئے تنزیلہ عامر چیمہ مضبوط امیدوار بن گئیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولمپئن اختر رسول نے گذشتہ روز ویمن ونگ کے خاتمے کے بعد دھڑوں میں عہدے اور اختیارات کی جنگ کو ختم کرنے کے لئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپئن رانا مجاہد اور سابق سیکرٹری ویمن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے بعد خاتون جی ایم کے عہدہ کے لئے نئے نام کو فائنل کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ایگزیکٹو بورڈ کی منظور کے بعد کیا جائے گا۔