فائرفائٹرز کا عالمی دن، گورنر ہائوس میں تقریب کا اہتمام، مڈوائف کا دن آج منایا جائیگا
لاہور (نامہ نگار+ اے پی پی) فائر فائٹرز کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا۔ اس سلسلے میں فائر ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب بھر میں مختلف آگاہی پروگرام اور فلیگ مارچ کئے گئے۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب گورنر ہائوس میں ہوئی جس میں گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں فائر سیفٹی کمیشن کے سیکرٹری رافع عالم، چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، وزیر ہائوسنگ تنویر اسلم ملک، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر رضوان نصیر نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مڈوائف کا عالمی دن آج منایا جائیگا۔