• news

ڈسکہ: خرچہ مانگنے پر پولیس ملازم نے پھندا دیکر بیوی کو مار ڈالا

ڈسکہ (نمائندہ خصوصی)گھر کا خرچہ مانگنے پر پولیس ملازم نے بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔  گھریلو معاملات پر ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا دونوں میاں بیوی گائوں سے ڈسکہ آگئے اور خالد ٹائون میں رہائش اختیار کررکھی تھی گذشتہ روز فرزانہ بی بی نے اپنے شوہر محمد نعیم سے گھر کا خرچہ مانگا تو جس پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا گیا جب بچے سو گئے تو ملزم نعیم نے بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھات اتاردیا اور فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن