اثاثہ جات کیس: زرداری علالت کے باعث احتساب عدالت پیش نہ ہوئے استثنیٰ کی درخواست منظور، 13 مئی کو طلبی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری گزشتہ روز علالت کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہ ہو سکے‘ احتساب عدالت کے جج خالد محمود راجہ نے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور اثاثہ جات کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ آصف علی زرداری سے گزشتہ رات آٹھ بجے میری ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی تھی اور وہ عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار تھے لیکن صبح سات بجے مجھے اطلاع ملی کہ وہ فوڈ پوائزننگ اور قے کی وجہ عدالت میں نہیں آ سکیں گے تاہم وہ آئندہ تاریخ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔