اجنبی شخص سینٹ میں داخل، چیئرمین نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں اجنبی شخص خود کو سینیٹر کہہ کر ایوان میں داخل ہوگیا۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے اجنبی کے داخل ہونے پر سخت نوٹس لے کر کہا سٹرینجر ان دی ہائوس، چیئرمین سینٹ نے واقعے پر سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کردیا۔ سینٹ ہال میں داخل ہونے والے اجنبی کا نام سمیع معلوم ہوا ہے اور وہ پنوں عاقل کا رہائشی ہے۔ سینٹ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو طلب کرکے سمیع کو پولیس کے حوالے کردیا۔