• news

این اے 125، پی پی 155 دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ کل جاری کئے جانے کا امکان

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور سے قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور صوبائی حلقہ پی پی 155 میں دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ کل 7 مئی کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلی فیصلہ کے اجرا کے بعد مذکورہ حلقوں سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگی ارکان اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ زیادہ امکانات ہیں خواجہ سعد رفیق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور فیصلہ کیخلاف حکم امتناعی حاصل کریں گے۔ یاد رہے الیکشن ٹربیونل کے جج نے این اے 125 اور پی پی 155 میں بے ضابطگیوں کی بنیاد پر ری پولنگ کا حکم جاری کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ قانون کے تحت دوبارہ پولنگ کرائی جائے جبکہ الیکشن سٹاف کے خلاف غفلت برتنے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن