• news

لال مسجد کیس: مشرف عدالت پیش نہ ہوئے، سماعت 9 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے نہ آنے پر لال مسجد کیس کی 9 مئی کو دو بارہ سماعت کرنے کا حکم دیدیا۔ مشرف کے وکیل کی طرف سے درخواست دی گئی کہ وہ مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکتے لہذا سماعت کو آگے کیا جائے جس پر لال مسجد کے وکیل نے کہا کہ مشرف کے تین وکلاء ہیں کیا تینوں مصروف ہیں اس پر انہوں نے عدالت کو سی ڈی پیش کی جس میں 2 اپریل کو ان کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ٹی وی چینلز پر کئے گئے انٹرویوز ہیں اور کہا کہ مشرف کی میڈیکل رپورٹ درست نہیں ۔ عدالت کے جج نے کیس کی سماعت 9 مئی کو کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی مشرف کے ضمانتی کو دیئے جانے والے 25 لاکھ روپے کے نوٹس کی سماعت بھی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن