2015ء کے ابتدائی 4 ماہ میں دہشت گردی کے 85 واقعات ہوئے خیبر پی کے پولیس کی رپورٹ
پشاور (آئی این پی) خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2015 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران دہشت گردی کے 85 واقعات رونما ہوئے جبکہ 2014ء کے پہلے چار مہینوں میں ان واقعات کی تعداد 183، 2013 میں 173 جبکہ 2012ء میں 134 تھیں ۔ رواں سال کے دوران بارودی مواد کے دھماکوں کے 37 واقعات رونما ہوئے جبکہ 2014ء میں بارودی مواد کے ذریعے 97، 2013 میں 114 اور 2012 میں 83 دھماکے کیے گئے۔ اسی طرح بارود سے بھری گاڑیوں کے ذریعے دھماکوں اور خودکش حملوں کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی۔ رواں سال کے دوران دو خودکش حملے کیے گئے جبکہ 2014ء میں خودکش حملوں کی تعداد6اور 2013میں 10تھی ۔