• news

’’پارٹی فنڈ میں خورد برد کیس‘ تحریک انصاف کی مہلت کیلئے درخواست منظور‘‘

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں بنچ نے تحریک انصاف کی جانب سے وکیل تبدیل ہونے پر مزید وقت دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پارٹی فنڈز میں مبینہ خوردبرد اور بدعنوانیوں سے متعلق معاملہ کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ وہ بطور وکیل پیروی کریں گے اور انہیں تیاری کے لئے وقت درکار ہے لہذا مزید وقت دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن