پاکستان، روس کا پارلیمانی تعلقات مزید بہتر بنانے، پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینٹ رضاربانی سے پاکستان میں روس کے سفیر الیکیوف ے ڈیڈوو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ دوطرفہ تعلقات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ نے روس اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور پاک روس پارلیمانی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی پارلیمانی اور سیاسی رابطوں کو بہتر بنانے اور دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی۔ روس کے سفیر نے کہا کہ روسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی بحران کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔