پارلیمانی کمیٹی نے شاہد ندیم کاہلوں کی لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج تعیناتی کی سفارش کردی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے لئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی نے شاہد ندیم کاہلوں کو عدالت عالیہ لاہور میں جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ قبل ازیں پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش کو مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے شاہد ندیم کاہلوں کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ بدھ کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قائمقام چیئرمین سردار ارشد لغاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ شاہد ندیم کاہلوں کو لاہور ہائی کورٹ میں جج تعینات کرنے کے بارے میں عدالت عالیہ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔