ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ انہیں ضرور منانے جاتا: رحمان ملک
پشاور (صباح نیوز+آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ وہ انہیں ضرور منانے جاتے۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ذوالفقار مرزا نے صرف پولیس سٹیشن کا شیشہ ہی نہیں توڑا بلکہ قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، تھانے پر دھاوا بول کر ڈی ایس پی کے موبائل توڑے جانے کا مطلب پولیس کے مواصلاتی نظام پر حملہ کرنا ہے۔ ذوالفقار مرزا اب پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں ورنہ وہ انہیں منانے ضرور جاتے۔