راولپنڈی: پولیس اہلکاروں پر تشدد، ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزموں پر فرد جرم عائد
راولپنڈی(آئی این پی) پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کے روبرو کیس کی کارروائی کا آغاز کیا گیا، جہاں پر تھانہ چوٹالہ میں درج پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے پر ملزمان سکینہ بی بی وغیر ہ کو پیش کیا گیا، جن پر فرد جرم عائد کی گئی لیکن ملزمان نے اپنے اوپر لگائے الزامات کو تسلیم کرنے سے کردیا، جس کے ساتھ ہی سماعت 16 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کی شہادتیں طلب کرلی گئیں۔