شاہ محمود کی الطاف حسین پر تنقید قابل مذمت، عمران، خواجہ آصف، منور حسن کیخلاف قرارداد مذمت کیوں پیش نہیں کی گئی: رابطہ کمیٹی
کراچی( خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے الطاف حسین پر بہتان تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ شاہ محمود قریشی قوم کوبتائیں کہ ان کی پاک فوج سے عقیدت، محبت اور یگانگت اس وقت کہاں سوئی ہوئی تھی جب ان کی اپنی جماعت کے سربراہ عمران خان، پاکستانی فوج کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب جماعت اسلامی کے سابق رہنماسید منور حسن اور مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنما اور موجود ہ وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے شرانگیز خیالات کا اظہار کیاجارہا تھا اس وقت شاہ محمود قریشی کی غیرت ایمانی کہاں تھی؟۔ ان کیخلاف قرارداد مذمت کیوں پیش نہیں کی گئی۔