پی پی حلقہ 196 میں ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کو بالآخر امیدوار مل گیا محمد حسین آرائیں کو ٹکٹ جاری
ملتان (آئی این پی) ملتان کے حلقہ پی پی 196میں ضمنی الیکشن کے لئے پیپلز پارٹی کو بالآخر امیدوار مل گیا۔ محمد حسین آرائیں کو ٹکٹ جاری، سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی۔ پی پی 196میں ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے اختر حسین بھٹہ کو امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کر دی جس پر پیپلز پارٹی نے محمد حسین آرائیں کو امیدوار نامزد کیا اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جاوید صدیقی نے ان کو ٹکٹ دینے کے لئے پریس کانفرنس بلوائی جس میں محمد حسین آرائیں نے شرکت نہیں کی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین کا کہنا تھا کہ ان کا دوسرا امیدوار بھی بھا گ گیا ہے تاہم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے محمد حسین آرائیں کو اپنی رہائش گاہ پر نشست کے لئے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔