• news

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف قرار داد جمع کرا دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان کے حوالے سے ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنی گفتگو میں فوجی حکام کیخلاف غیر اخلاقی باتیں کیں۔ عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے جس میں پاک آرمی کی تضحیک و تمسخر اڑایا گیا ہے۔ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت عمران خان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے۔ قرار داد میں عمران خان کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔ قرار داد ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے جمع کرائی۔
قرار داد

ای پیپر-دی نیشن