• news

ایک سیاسی جماعت نے پری سکین رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا دوہرے سیریل نمبر کے بیلٹ پیپرز کی بات درست نہیں: ترجمان نادرا

اسلام آباد (آئی این پی) نادرا کے ترجمان نے این اے 122 کی پری سکین رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے پری سکین رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا، انتخابی فہرستوں کے اجراءمیں معمولی غلطی کی نشاندہی ہوئی، رپورٹ میں ایک بیلٹ پیپر بھی ایسا نہیں ملا جو الیکشن کمشن نے جاری نہ کیا ہو، 30 پولنگ سٹیشن میں دوہرے سیریل نمبر کے بیلٹ پیپرز کی بات غلط ہے۔ ترجمان نادرا نے سیاسی جماعت کی طرف سے این اے 122کی پری سکین رپورٹ میڈیا پر لانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پری سکین رپورٹ کو غلط انداز میں پیش کیا ہے، این اے 122کے 30 پولنگ سٹیشنز میں دوہرے سیریل نمبرز کی نشاندہی غلط ہے اور 50 پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز تھیلوں میں نہ ہونے کی بھی اطلاعات غلط ہیں۔ رپورٹ میں کسی ایک جگہ بھی دوہرے سیریل نمبر کا ذکر نہیں۔
نادرا وضاحت

ای پیپر-دی نیشن