• news

مذاکرات کامیاب: 11مئی سے پنجاب کے سی این جی سٹیشنز ہفتہ میں 5 دن کھلیں گے

اسلام آباد (صباح نےوز) حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور حکومت نے 11 مئی سے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ، 11مئی کو آنے والے ایل این جی کے جہاز سے پنجاب کے سی این جی سکیٹر کو گیس ملے گی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گیارہ مئی کو آنے والے ایل این جی کے جہاز سے پنجاب کے سی این جی سکیٹر کو گیس دینے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یوریا اور پاور سیکٹر کو بھی ایل این جی مل رہی ہے اور اب پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو بھی ملے گی جس سے انکی بحالی ممکن گی۔ اس سلسلہ میں گیس کمپنیاں، اوگرا اور ایف بی آر ای سی سی کے فیصلے کے مطابق اپنا کردار ادا کرینگی۔ اس موقع پر غیاث پراچہ نے وزیر پٹرولیم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے کروڑوں افراد کو ریلیف ملے گا۔ ملاقات میں ایل این جی اور سی این جی کے متعلق متعدد حل طلب امور بھی طے پائے گئے۔
سی این جی بحال

ای پیپر-دی نیشن