خیبر پی کے میں لوڈشیڈنگ کیخلاف 12 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے: پرویز خٹک
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پارلیمنٹ ہا¶س اسلام آباد کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 12 مئی کو پارلیمنٹ ہا¶س کے سامنے دھرنا د یں گے۔ دھرنے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان شرکت کریں گے۔ منگل کو خیبر پی کے ہا¶س سے پارلیمنٹ ہا¶س تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق جائز مطالبات پورے کر رہا ہے اور نہ ہی حقوق دے رہا ہے۔ بجلی چوری کے ذمہ دار واپڈا اہلکار خود ہیں۔ رشوت لے کر ٹراسفارمر دیتے ہیں۔ وزیراعظم ہمارے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہیں لیکن اقدامات نہیں کرتے۔ تین ماہ سے رابطے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اسحٰق ڈار کی شکل نہیں دیکھی۔ دریں اثناءمسلم لیگ ن خیبر پی کے نے صوبے کے حقوق کیلئے دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا نے کہا ہے کہ صوبائی حقوق کیلئے ہر جائز تحریک کا ساتھ دیں گے۔ اورنگزیب نلوٹھا وفاق میں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خیبر پی کے کے عوام کی شکایات کا ازالہ کریں۔ چین کے ساتھ شروع کئے گئے منصوبے درست نہیں۔ اپنے ہی صوبے میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں وفاق تعاون نہیں کر رہا۔ صباح نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سے بجلی کے خالص منافع کے حوالے سے طے شدہ حقوق دئےے جارہے ہیں نہ پاک چین اقتصادی راہداری پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلٰی خیبر پی کے نے صوبائی حقوق کے لئے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے انہوں نے مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی تھی بجلی کے خالص منافع کے تحت وفاق نے صوبے کو 146 ارب روپے کے بقایا جات ادا کرنے ہیں۔ بات چیت ہوئی مگر اب تو ہم تین ماہ سے وزیر خزانہ کی شکل دیکھنے کو ترس گئے ہیں۔
پرویز خٹک